راجکوٹ، یکم مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وز یراعظم نریندرمودی کی آبائی ریاست گجرات جہاں بی جے پی برسراقتدارہے، کے امریلی ضلع کے ایک گاؤں کا دلت سرپنچ کی اعلیٰ ذات برادری کے تین افراد نے مبینہ طور پر قتل کر دیا. وہ لوگ ان کے عہدے کے لئے انتخاب لڑنے کے خلاف تھے۔امریلی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ: ایس سی۔ایس ٹی سیل راجیش پرمار نے بتایا کہ امریلی میں ورسادا گاؤں کے سرپنچ جے سکھ مدہد( 25) پرتین لوگوں نے کل رات مبینہ طور پر حملہ کر دیا۔ان لوگوں نے گزشتہ سال انہیں الیکشن نہیں لڑنے کے تئیں دھمکی دی تھی۔پرمار نے بتایا کہ کل رات مدہدد کو ملزمان نے گھر کے قریب بلایا۔تینوں لوگوں نے لوہے کی سلاخوں اور نوک دار ہتھیار سے حملہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کو امریلی سرکاری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔امریلی( تعلقہ) تھانے میں آج تین لوگوں کے خلاف ایک ایف آئی آردرج کی گئی۔تینوں میں دو ملزم بھائی ہے۔تینوں ملزمان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 302( قتل) اور34( اسی منشاسے بہت سے لوگوں کی طرف سے کیاگیاایکٹ)اور ایس سی اور ایس ٹی( ظلم کی روک تھام) قانون کی دفعہ تین( دو ) پانچ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔